کراچی: اسٹیج کے معروف فنکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے۔ نوے کی دہائی میں پی ٹی وی پر مزاحیہ خاکوں پر مبنی ڈرامے ففٹی ففٹی میں “منوا” بننے والے اسماعیل تارا آسمان کا تارا بن گئے “کا کے رہو اے بھائی” کے جواب میں “عجب کے رہو بھائی”کہہ کر ہنسانے والے ایک عالم کو روتا چھوڑ گئے۔
اسماعیل تارا کئی روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی، اسماعیل تارا کو آج صبح وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
انہوں نے سوگواران میں 4 بیٹے اور ایک بیٹی چھوری ہیں۔اسماعیل تارا نے ففٹی ففٹی سے شہرت پائی تھی۔
اسماعیل تارا کے بیٹے شیراز کا کہنا ہے کہ والد کی نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ شہید ملت روڈ سے متصل پہاڑی مسجد میں ادا کی جائے گی۔