جعفرآباد: پاسکو گودام میں پڑے اربوں روپے کا گندم خراب ہونے لگا۔ پاسکو انتظامیہ کی نااہلی سے گندم خراب ہونے سے پاکستان اور بلوچستان بھر میں خوراک کا سنگین بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
گزشتہ بارشوں اور سیلابی پانی تاحال پاسکو گوداموں کے اندر اور باہر موجود ہے اور جعفرآباد میں پاسکو کے اسٹاک شدہ گوداموں میں پڑی لاکھوں بیگ ضاٸع ہورہے ہیں۔
یوکراٸن آسٹریلا و۔ دیگر ملکوں سے پاکستان گندم درآمد کرکے دیگر ملکوں کو بھی برآمد کرکے زر مبادلہ کماتا ہے مگر حالیہ سیلاب اور مون سون بارشوں کی وجہ سے پاسکو کی مقامی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے گندم ضاٸع ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے مستقبل قریب میں ملک میں گندم بحران کاخدشہ ہے۔