جدہ: یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے او آئی سی سیکرٹریٹ جدہ میں بھارتی ظلم و ستم کی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی او آئی سی کے اسسٹینٹ سیکریٹری جنرل سمیر بکر تھے، نمائش میں رکن ممالک کے سفارت کار، پاکستان کشمیر کمیٹی کے اراکین، قونصل جنرل خالد مجید، اور آو آئی سی میں ایمبسیڈر سید فواد شیر موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل سفیر بکر، قونصل جنرل خالد مجید، پاکستان کے مسقبل مندوب سفیر فواد شیر اور کشمیر کمیٹی کے چئیرمین مسعود احمد پوری نے او آئی سی مندوبین کی توجہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی طر ز عمل، غیر کشمیروں کی آباد کاری، جعلی ڈومیسائل کے اجراء کی طرف دلائی۔
مقررین نے کہا کہ بھارت اپنی ہٹ دھرمانہ پالیسی پر گامزن ہے جس سے خطے میں امن کے خطرات بڑھ رہے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ بھارت کو یہ مسئلہ حل کرنے کیلئے بات چیت کی پیشکش کی ہے مگر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔
مقررین نے ایک مرتبہ پھر متنبہ کیا کہ وہ کشمیر میں کئے جانے والے مظالم، گرفتاریں فوری بند کرے، گرفتار رہنماؤں کو رہا کرے۔