عالمی اثر و رسوخ، جی سیون سے مقابلے کے لیے برکس کی سعودی عرب کو دعوت

0
22

ریاض: دنیا کی بڑی ابھرتی ہوئی مارکیٹ برکس تیل برآمد کرنے والے ممالک میں سرفہرست سعودی عرب اور کئی دوسرے ممالک کو اپنے بلاک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد اپنے عالمی اثر و رسوخ کو بڑھانا ہے۔

برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے رہنماؤں نے اس ہفتے جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس میں برکس گروپ کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ یہ 2010 کے بعد پہلی توسیع ہوگی،
مصر ایک اور ملک ہے جسے مشرق وسطیٰ سے شامل ہونے کے لیے مدعو کیا جا رہا ہے حالانکہ یہ فہرست بدھ کے آخر تک زیر بحث تھی۔

اہم ذرائع نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر انکشاف کیا، برکس اراکین نے کہا ہے کہ ایک بڑا گروپ عالمی معاملات میں گروپ آف سیون کے غلبے کا مقابلہ کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

سعودی عرب اور انڈونیشیا کی شمولیت سے توسیع شدہ برکس 2040 تک عالمی معیشت کا 44 فیصد حصہ ہوگا، جو کہ گروپ آف سیون کی مجموعی گھریلو پیداوار کے متوقع 21 فیصد کو پیچھے چھوڑ دے گا، جیسا کہ بلومبرگ اکنامکس کی پیشن گوئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں