کراچی’ چند روپوں کی لالچ میں بچوں کو بدفعلی کیلئے سپلائی کرنے کے دھندے کا انکشاف

0
65

کراچی: شہر میں چند روپوں کی لالچ میں بچوں کو بدفعلی کیلئے سپلائی کرنے کے دھندے کا انکشاف، پولیس نے گینگ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 بچوں کو بازیاب کرالیا۔

کراچی میں بچوں کو اغوا کرکے بدفعلی کے لیے سپلائی کرنے کے الزام میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بچوں کو دو ڈھائی سو کا لالچ دے کر بدفعلی کرنے اور بدفعلی کے لیے سپلائی کیا جات تھا۔

ایس پی اورنگی ٹاؤن سعد بن عبید نے بتایا کہ ملزمان سو دوسو روپے دے کر 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے ساتھ بدکاری کرتے ہیں اور پھر انہیں آگے سپلائی کردیا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے کئی ویڈیوز بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق 11 مئی کو لاپتا ہونے والے بچے تک پہنچے تو اس کے ذریعے اس مکروہ دھندے کا راز فاش ہوا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں