کراچی: سیاسی و سماجی رہنما نثار شر کی کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ جنرل ڈاکٹر سالم الخدیم الدھنانی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں قونصلیٹ جنرل ڈاکٹر سالم الخدیم الدھنانی سے متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ خلیفہ کی وفات پر تعزیت کی۔
نثار شر نے تعزیت کے موقع پر کہا کہ مسلم دنیا کے لئے شیخ خلیفہ کی خدمات قابل تعریف ہیں اور نوجوانی میں ہی مخلتف عہدوں پر فائز رہے اور پھر ملکی سطح پر خدمات سر انجام دیں۔ شیخ خلیفہ کی پاکستان کیلئے لازوال محبتیں اور قُربتیں تھی۔ ان کی وفات پر ہر پاکستانی غمگین ہے اور ملکی سطح پر سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
تعزیت کے دوران سیاسی و سماجی رہنما نثار شر کے ساتھ کرنل انجم اور راحیل منہاس بھی متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ خلیفہ کی وفات پر کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ جنرل ڈاکٹر سالم الخدیم الدھنانی کے ساتھ یو اے ای کے سفارتخانے میں تعزیت میں ہمراہ تھے۔