وزارت تعلیم کا رواں سال کسی کو پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ

0
89

اسلام آباد: بین الصوبائی وزراء تعلیم کمیٹی کا 29 واں اجلاس آج وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزراء تعلیم بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اور متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شائستہ، ڈی جی ایف جی ای آئی کینٹ اینڈ گیریژن میجر جنرل اصغر اور سیکرٹری آئی بی سی سی بھی اجلاس میں موجود تھے۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم اور چیئرپرسن پیرا ضیا بتول نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

‏وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں ‏حکومت کا رواں سال کسی کو پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ‏تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت ہوں گے۔ ‏پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ ‏دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے۔ ‏رزلٹ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔

بین الصوبائی وزراء تعلیم کمیٹی نے ملک بھر میں امتحانات کے انعقاد کے لئے تمام ممکنہ آپشنز کا تفصیلی جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ امتحانات 20 جون کے بعد سے شروع کئے جائیں گے تاہم تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے۔

گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بین الصوبائی وزراء تعلیم کمیٹی  نے فیصلہ کیا کہ وہ محدود تعداد میں ہونگی۔

چیئرمین بین الصوبائی وزراء تعلیم کمیٹی شفقت محمود نے تمام وفاقی اکائیوں کو اساتذہ، نگراں عملے اور دیگر انتظامی سٹاف کی بروقت ویکسینیشن کو یقینی بنانے پر زور دیا۔جنکے پاس ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ نہیں ہوگا وہ انویجیلیشن کے لئے نہیں بلائے جائیں گے۔

مشترکہ مفاداتی کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں این سی ایچ ڈی اور بیکس کے سٹاف کی 30 جون کے بعد صوبوں کو منتقلی کے معاملے پر بھی کمیٹی میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی شفقت محمود نے کہا کہ اس ضمن میں صوبے جلدی نوٹیفیکیشن کریں۔

بین الصوبائی وزرا تعلیم کمیٹی میں نیشنل ایجوکیشن اسیسمنٹ  فریم ورک کو بھی صوبوں کیساتھ شیئر کیا گیا اور اسکی اصولی منظوری دے دی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں