ایچ بی ایل پی ایس ایل کا کرکٹ میلہ ابوظہبی میں سجنے کو تیار

0
206

کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ 20 میچز آئندہ ماہ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

ابوظہبی کا یہ میدان اس سے قبل ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے چار میچز کی میزبانی بھی کرچکا ہے۔ یہ وہی میدان ہےکہ  جہاں چوتھے ایڈیشن کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو بالترتیب 8 وکٹوں اور 43 رنز سے شکست دی تھی۔

یہاں کھیلے گئے لیگ کے ایک اور میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سےہرایا تھا۔اسی میدان پر  پشاور زلمی نے بھی لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اب تک ابوظہبی میں کھیلے گئے تمام میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آبادیونائیٹڈ کے خلاف 9 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنانا یہاں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔اسی طرح ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کے خلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنانا اس گراؤنڈ پر لیگ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے۔

شین واٹسن کی 55 گیندوں پر 91 رنز کی اننگز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اب تک ابوظہبی میں  کسی بھی کھلاڑی کی بہترین اننگز ہے۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر کی اس اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری جو لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے تھے، کا ملتان سلطانز کے خلاف ایک میچ میں 15 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنا ابوظہبی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی کسی بھی باؤلر کی بہترین باؤلنگ ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے یہاں کھیلے گئے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایک میچ میں 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل اور کیرون پولارڈ کی عمدہ اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔ کامران اکمل نے 50 گیندوں پر 72 رنز بنائے تھےجبکہ کیرون پولارڈ نے 21 گیندوں پر 44 رنز بنائے تھے۔جواب میں شین واٹسن نے احمد شہزاد کے ہمراہ 129 رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلائی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں