کراچی نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی انتظامیہ دھرنے میں پھنسے بیوپاریوں کے پاس پہنچ گئی، سندھ حکومت سے جلد مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کروانے کی اپیل

0
10

کراچی(رپورٹ: ایم جے کے) کراچی نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کے ایڈمنسٹریٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کراچی مویشی دوست منڈی انتظامیہ دھرنے میں پھنسے بیوپاریوں کے پاس پہنچ گئی ہے، دھرنے کی وجہ سے بیوپاریوں کے لاتعداد مویشیوں سے بھرے ٹرک پھنسے ہوئے ہیں، انتظامیہ اپنی مدد آپ کے تحت دھرنے میں پھنسے بیوپاریوں تک پہنچی ہے، دھرنے میں پھنسے بیوپاریوں کو انتظامیہ کی جانب سے کھانے پینے اور دیگر اشیاء کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، مویشی دوست منڈی انتظامیہ نے بیوپاریوں کے ٹرکوں میں موجود مویشیوں کو قریبی جگہوں پر منتقل کروا دیا، مویشی دوست منڈی انتظامیہ بیوپاریوں کو اپنے خرچوں سے تمام سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر فیصل مویشی دوست منڈی کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت دھرنے میں پھنسے بیوپاریوں اور ٹرکوں میں موجود مویشیوں کی مدد کریں، سندھ حکومت جلد سے جلد مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کروائیں، دھرنا ختم ہوتے ہی تمام مویشی ٹرکوں کے ذریعے کراچی کی جانب روانہ کر دیے جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں