کراچی: ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کی معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 17 اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور رواں ہفتے13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہوگیا اور آٹے کا 20 کلو تھیلے کی قیمت 1056 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں مٹن کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی کلو مٹن کی قیمت 1045 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
ایک ہفتے میں بیف 4 روپے آلو 89 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے اور ایک ہفتے میں تازہ دودھ، چاول خشک دودھ مہنگا ہوا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 16 روپے تک سستے ہو گئے اور ایک ہفتے میں فی درجن انڈے 10 روپے تک سسستے ہوگئے۔ مرغی کا گوشت، ایل پی جی، دال ماش، دال مونگ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔