کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) نجی ٹی وی چینل کی جھوٹی اور بے بنیاد خبر کی اشاعت پر نوٹس جاری، چینل کے چیف ایگزیکٹو اور رپورٹر کو کے ڈی اے کے افسر نے لیگل نوٹس بھیجوادیا، نجی ٹی وی چینل نے جھوٹی اور بے بنیاد خبر نشر کرکے میری شہرت کو نقصان پہنچایا،
کراچی کے نجی ٹی وی چینل، چینل 5 نیوز کو کے ڈی اے کے افسر کی جانب سے نوٹس جاری، نوٹس میں چینل 5 کی جھوٹی اور بے بنیاد خبر کی اشاعت کرنے پر چیف ایگزیکٹو چینل فائیو اور رپورٹر کامران زہری کو کے ڈی اے کے افسر عثمان واسع نے لیگل نوٹس بھیجوادیا، محمد عثمان واسع کی جانب سے بھیجے گئے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 5 فائیو نے جھوٹی اور بے بنیاد خبر نشر کرکے میری شہرت کو نقصان پہنچایا اور رپورٹر کامران زہری نے گلستان جوہر بلاک 2 پلاٹ نمبر 176 کے حوالے سے جھوٹی خبر نشر کی، چینل 5 کی جھوٹی خبر کے ڈی اے اور میری شہرت کو نقصان پہنچا، جس پلاٹ کے حوالے سے جعلسازی کا الزام لگایا گیا، وہ عدالت میں زیر سماعت ہے، چینل 5 کی انتظامیہ اور رپورٹر فوری طور پر جھوٹی اور بے بنیاد خبر کے نشر ہونے پر آن ائیر معافی مانگیں، نوٹس میں کے ڈی اے کے افسر محمد عثمان واسع نے چینل فائیو کو ایک کروڑ روپے ہرجانے کا تقاضا بھی کیا ہے۔