کورونا کی تیسری لہر، 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا

0
75

اسلام آباد: کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر زائد کیسز والے اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کورونا کی شدت کم ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا کا پھیلاؤ تشویش ناک ہے۔ خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں بھی کورونا کا پھیلاؤ ہے۔ 11 اپریل تک مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے۔ کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یہ فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور شیخوپورہ میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں پرانے شیڈول کے مطابق اسکول کھلیں گے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اسکول سیل کردیے جائیں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر گزشتہ برس نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات نہیں ہوئے تھے تاہم اس بار ایسا نہیں ہوگا۔ نویں تا بارہویں امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے۔ کیمبرج نظام تعلیم کے امتحانات جلد شروع ہورہے ہیں، صورتحال  کا جائزہ لینے کے لئے کیمبرج کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

پریس کانفرنس سے قبل این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزرائے تعلیم، صحت اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے، اجلاس کے دوران اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو مزید کچھ روز بند رکھنے کی تجویز دی گئی۔ این سی او سی نے پنجاب  کے 10 اضلاع  میں تعلیمی ادارے 11  اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں