شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فلائی اور کی مرمت کا کام شروع کردیا

0
112

کراچی: قذافی ٹاؤن اور ظفرٹاؤن کے نوجوان شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہیوی ٹرالر اور واٹر ٹینکرز سے تباہ حال علاقہ کے فلائی اور میں موجود خطرناک گڑھے بھرنے شرور کردیے۔

 قذافی ٹائون کا فلائی اور ڈی ایم سی ملیر کے مرکزی آفس کے بلکل ساتھ واقع ہے مگر علاقے کے منتخب نمائندے ایم پی اے، ایم  این اے، کے ایم سی اور ڈی ایم سی ملیر  بے حسی کی چادر اوڑھے سورہے ہیں۔

 فلائی اور سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مال بردار گاڑیوں اور واٹر ٹینکرز کی آمدورفت رہتی ہے جبکہ واٹر ٹینکرز سے پانی گرنے کی وجہ سے یہ فلائی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ کے ایم سی اور ضلعی انتظامیہ ٹوٹ پھوٹ کے شکار فلائی اور کو جدید مشینری سے مرمت کرائے اور اس کے ساتھ اس برج پر سے ہیوی واٹر ٹینکرز کے گزرنے پر پابندی عائد کی جائے جن کے گرنے والے پانی سے یہ برج تباہ ہورہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں