ارباب مجیب الرحمان مرتے دم تک قومی حقوق کی جنگ لڑتے رہے، اسفندیار ولی خان

0
45

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ ارباب مجیب الرحمان مرتے دم تک قومی حقوق کی جنگ لڑتے رہے، زمانہ طالبعلمی سے آخری سانس تک وہ اپنے اصولوں، نظریے اور تحریک کے ساتھ کھڑے رہے۔

 نامور پشتون سیاستدان اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما ارباب مجیب الرحمان کی تیسری برسی پر جاری پیغام میں اے این پی سربراہ نے کہا ہے کہ نوجوان ارباب مجیب جس جذبے کے ساتھ قومی تحریک کا حصہ رہے، وہی جذبہ ہم نے آخر تک دیکھا۔ وہ پشتونوں کے اتفاق، اتحاد، خودمختاری اور حقوق کے متمنی تھے۔ پشتون وطن پر جان نثار کرنے والے باچاخان کے سپاہی نے ہمیشہ پشتونوں کی خوشحالی کے خواب دیکھے۔ وہ پشتون وطن کے حالات اور مسائل سے آگاہ تھے جس کا وہ بلاجھجک ہر جگہ اور ببانگ دہل اظہار بھی کرتے تھے۔ وہ پارلیمانی اور جمہوری نظام پر یقین رکھنے والے انسانیت پسند سیاستدان تھے۔

انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے حقوق کیلئے انہوں نے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔انکی رحلت بلاشبہ قومی تحریک کیلئے بڑا نقصان ہے لیکن انکو یاد رکھ کر انکے مشن اور سوچ کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں