جیو اور جنگ پر حملے سے متعلق کیس

0
39

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں جیو اور جنگ پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزم مشتاق سرکی کی سات دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ ملزم کو 50 ہزار روپے ذر ضمانت جمع کرانے کا حکم  اور عدالت کو ملزم کو 2 مارچ تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

کیس میں 13 ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور ملزمان کے خلاف میٹھا در تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمے میں املاک کو نقصان پہنچانے، دھمکیاں دینے، اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کے الزامات ہیں۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں