اسلام آباد: صحافی عاصمہ شیرازی کو ہراساں اور دھمکیاں دینے کا معاملے پر اے این پی کی حکومت کی جانب سے عاصمہ شیرازی کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ عاصمہ شیرازی کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہئے۔ عاصمہ شیرازی کو ہراساں کرنا حق اور سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ جو صحافی حق اور سچ کی بات کرتا ہے حکومت اس پر ذاتی حملے شروع کر دیتی ہے۔ عاصمہ شیرازی سے رسیدیں مانگنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور لیڈر سے رسیدیں لیں۔ اے این پی حکومت کی ان ہربوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔