گھوٹکی کے رہائشی غلام رسول بھٹو کی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ وڈیو کے معاملہ پر وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے سوشل میڈیا وڈیو کا نوٹس لے لیا۔ وڈیو میں تھانہ اوباڑو کی حدود میں غیر قانونی جرگے کی شکایت کی گئی۔
وزیر داخلہ نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ سندھ اعجاز علی شاہ کو ہدایت دیتے ہوئے سندھ پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔
مبینہ واقعے کی رپورٹ فوری پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے جبکہ پولیس نے ملزم نصیر اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ ملزم نصیر اور مدد علی بھٹو کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید کوششیں جاری ہیں۔