پنجشیر طالبان کے محاصرے میں ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

0
179

کابل: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےکہ پنجشیر طالبان کے محاصرے میں ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ صوبہ بغلان کے ضلع بنوں،پل حصار اور دی صلاح پر مکمل قبضہ کرلیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ طالبان جنگجو تین اطراف سے پنجشیرکے داخلی راستوں پرتعینات ہیں، سالنگ پاس کھلا ہے اور پنجشیر طالبان کے محاصرے میں ہے۔ امارت اسلامیہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنےکی کوشش کررہی ہے۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی مزاحمتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑائی میں تقریباً 300 طالبان جنگجوؤں کو مار دیا گیا ہے تاہم طالبان نے شمالی مزاحمتی فوج کے 300 طالبان جنگجوؤں کی شہادت کے دعوے کی تردید کردی یہ ان کی چالیں ہیں بے بنیاد باتیں ہیں دشمن خود کو خوش کرنے کے علاوہ کچہ نہیں کہ سکتا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں