کوئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر بلوچستان نے کہا کہ سردست وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔
دونوں رہنماؤں نے صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کا عوام سے رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی سنجے گنگوانی اور رابعہ نظامی بھی موجود تھے۔