کراچی: پاکستان کے حمزہ خان نے اتوار کو میلبورن میں ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین۔ ایک سے شکست دی۔

حمزہ خان کی جیت کا اسکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا، 37 سال بعد پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
حمزہ سے قبل 1986 میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا
حمزہ جانشیر خان کے بعد پاکستان کی جانب سے ایونٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے 37 سال قبل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔