اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چین روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں آج چین کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہا ہوں اور میری چین کے وزیر خارجہ /اسٹیٹ قونصلر وانگ ژی کے ساتھ ملاقات ہو۔ سیکرٹری خارجہ و دیگر سینئر افسران میرے ہمراہ ہیں اور ہم نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کا از سر نو جائزہ لینا ہے۔ اس ملاقات میں دو طرفہ اسٹریٹیجک ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں افغانستان اور علاقائی صورتحال پر ایک دوسرے کے تاثرات جاننے کا موقع ملے گا۔ سی پیک پراجیکٹس پر اب تک ہونیوالی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر ہماری تفصیلی نشست ہو گی اور انشاء اللہ اس دورے سے ہمارے دو طرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ پاک چین دوستی، جو اپنی ساتویں دہائی میں داخل ہو چکی ہے وہ انشاءاللہ آنیوالے وقتوں میں اپنا رنگ دکھائے گی۔