صحافت کی آڑ میں بھتہ وصولی کرنے والی ملزمہ گرفتار، ساتھی فرار

0
142

کراچی: ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار کے مطابق صحافت کی آڑ میں بھتہ وصولی کرنے والی ملزمہ رنگے ہاتھوں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

ملزمہ کو علاقہ تھانہ گارڈن کی حدود سے بھتہ وصولی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے اور ملزمہ کا نام فضیلا ہے، ملزمہ سے جعلی میڈیا کارڈ وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان درویش نامی شہری سے بھتہ وصولی کرنے آئے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان پہلے بھی درویش نامی شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی بھتہ وصولی کر چکے ہیں۔ ملزمان اپنے آپ کو نجی نیوز چینل کے کرائم رپورٹرز ظاہر کررہے تھے اور ملزمان عام شہریوں کی خفیہ طریقے سے ویڈیوز بنا کر بھتہ وصولی کیا کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمہ کے مفرور ساتھی کی گرفتار کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں