پتوکی: احتجاج کی کوریج کرنا صحافیوں کاجرم بن گیا اور واپڈا ملازمین سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔ واپڈا آفس کے سامنے علاقہ مکینوں نےپندرہ روز گزرجانے کے باوجود بھی بجلی بحال نہ ہونے پر احتجاج کیا۔ احتجاج میں خواتین بچے اور بڑے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
لیسکو واپڈا ملازمین کی جانب سے علاقہ مکینوں کے ساتھ ہٹ دھرمی آمیز رویہ استعمال کیا گیا۔ علاقہ مکینوں اور واپڈا ملازمین میں بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی واپڈا ملازمین کی جانب سے سنگین نتائج دھمکیاں دی گئیں۔
اہل علاقہ اور صحافیوں نے وزیر اعلی پنجاب چیئرمین واپڈا سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور نہ اہل ایس ڈی او رورل ایریا کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔