کین سائنو سے پاک ویک کورونا ویکسین کی 9 لاکھ خوراکیں تیار

0
63

اسلام آباد: این آئی ایچ حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے دو لاکھ سے زائد خوراکوں پر مشتمل ایک کھیپ ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان) کو منظوری کےلیے بھجوا دی گئی ہے۔ ڈریپ سے منظوری کے بعد یہ ویکسین شہریوں کو لگائی جائے گی۔

پاک ویک ویکسین ’’سنگل ڈوز‘‘ ہے یعنی اس کی صرف ایک خوراک ہی کورونا وائرس (سارس کوو 2) سے بچاؤ کےلیے کافی رہتی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق، پاک ویک کی یہ دوسری کھیپ، پاکستانی ماہرین نے خود تیار کی ہے جبکہ پہلی کھیپ تیار کرنے کے لیے چینی ماہرین نے پاکستانی عملے کو پیشہ ورانہ تربیت دیتے ہوئے ان سے یہ خوراکیں تیار کروائی تھیں۔

فی الحال ’’پاک ویک‘‘ کی اوسطاً 50 ہزار خوراکیں روزانہ تیار کی جارہی ہیں تاہم یہ پیداواری صلاحیت آئندہ ماہ سے ایک لاکھ یومیہ پر پہنچا دی جائے گی۔ توقع ہے کہ اس طرح جولائی کے مہینے میں ’’پاک ویک‘‘ کی 30 لاکھ خوراکیں مکمل مقامی طور پر بنائی جائیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں