پی سی بی نے تمام ملازمین کی ویکسینیشن کا آغاز کردیا

0
81

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے تحت اپنے تمام ملازمین  کی کوویڈ 19 ویکسینیشن کا آغاز کردیا ہے۔ ویکسینیشن کا یہ عمل یکم جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پی سی بی کےملازمین کی ویکسینیشن آج بروز بدھ کو ایک مقامی ہسپتال میں کی گئی۔ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی ویکسنیشن بھی رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کرلی جائے گی۔

اس سے قبل مئی میں پاکستان کرکٹ بورڈ دنیا کا وہ واحد کرکٹ بورڈ بناتھا کہ جس نےسب سے پہلے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی ویکسینیشن کروائی تھی۔اس اقدام میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) نے پی سی بی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا تھا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کے باوجود پی سی بی کے تمام ملازمین نےبھرپور انداز سے  اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھائیں، جو کرکٹ سیزن برائے 21-2020 کی کامیابی کا سبب بنا۔انہیں خوشی ہے کہ پی سی بی نے اپنی قومی مینز کرکٹ ٹیم اور خواتین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان ٹیموں کے اسپورٹ اسٹاف ارکان کے بعد اب اپنے ملازمین کی کوویڈ 19 ویکسینیشن مکمل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

سلمان نصیر نے کہاکہ اس عمل کے ذریعے ہم اپنے تمام ملازمین کو دفاتر میں مکمل حاضری سے قبل ایک محفوظ ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں تاہم اس دوران وہ مقررہ پروٹوکولز پرعملدرآمد کرتے رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں