موبی لنک فون کمپنی کا جاز صارفین سے نیا فراڈ، صارفین سے روزانہ 35 کروڑ روپے کی غیر قانونی کٹوتی جاری

0
370

کراچی: موبی لنک فون کمپنی کا جاز صارفین کے ساتھ نیا فراڈ سامنے آگیا۔ جاز موبائل فون کمپنی صارفین کی اجازت کے بغیر ہی جاز کے کسٹمرز کے اکائونٹ سے روزانہ کی بنیاد پر 7 روپے 50 پیسے کی کٹوتی کرنے لگی۔ ملک بھر میں جاز کے 5 کروڑ سے زائد صارفین سے روزانہ کی بنیاد پر ‘گیم انفو’ کے نام پر کٹوتی کررہی ہے۔

موبی لنک کمپنی پاکستان کے ہیڈ آفس میں اہم پوسٹ پر کام کرنے والے زرائع کا بتانا ہے کہ جاز موبائل فون کمپنی روزانہ کی بنیاد پر جاز صارفین کے اکائونٹ سے روزانہ 35 کروڑ سے زائد رقم کی غیر قانونی طور پر کٹوتی کرتی ہے۔

جاز ڈیٹا سینٹر کورنگی کے زرائع کا بتانا ہے کہ جاز موبائل فون کمپنی خود کار سافٹ وئیر کے ذریعے جاز صارفین کے اکائونٹ پر ‘گیم انفو’ نام کی گیم انسٹال کر دیتی ہے۔ جس کا صارفین کو پتہ ہی نہیں چلتا، اس کے بعد جاز صارفین کے اکائونٹ سے روزانہ کی بنیاد پر 7 روپے 50 پیسے کی کٹوتی کردی جاتی ہے اور یہ پیسہ جاز انتظامیہ کے افسر آپس میں تقسیم کررہے ہیں۔

جاز صارفین کے شکایت کرنے کے باوجود جاز موبائل فون کمپنی کے کسٹمر سروس سینٹر کی جانب سے مکمل خاموشی ہے اور جاز کسٹمر سروس سینٹر کے نمائندوں کا صارفین کو جواب میں صرف یہ بول کر جان چھڑا لی جاتی ہے کہ آپ کی شکایت درج کرکے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دی گئی ہے۔
،
جاز موبائل فون صارفین کا وفاقی حکومت سے کمپنی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے جاز کے خلاف مالیاتی فراڈ اور صارفین سے زبردستی لوٹ مار کی تحقیق کی جانی چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں