پاک فضائیہ کا پی آئی اے حادثے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی

0
50

کراچی: پاک فضائیہ نے گذشتہ روز کراچی میں ہونے والے پی آئی اے کے المناک حادثے میں شہید ہونے والوں کے سوگواران سے اظہار تعزیت کیا۔ اس حوالے سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک مختصر ویڈیو نشرکی ہے۔ جو پوری قوم اور بالخصوص اس حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی ہے۔ پاک فضائیہ سے وابستہ تمام افراداس حادثے پر بہت افسردہ   ہیں اور انہوں نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 کے عملے کے اہل خانہ کے ساتھ بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پاک فضائیہ نے پی آئی اے کو اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد کی پیش کش کی اور اس کے اہلکار امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں