کینالز نکالنے کا معاملہ’ نہریں نکالنے کی فییزیبلٹی رپورٹ بنانے والے ماہر آبی امور کے انکشافات

0
23

اسلام آباد: ہم نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں ماہر آبی امور ‏حسن عباس نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ‏”میں نے امریکی کنسلٹنٹس کے ساتھ مل کر فزیبیلٹی رپورٹ بنائی جو 2023 میں حکومت کے حوالے کی گئی، اس میں جن تمام چیزوں سے منع کیا گیا تھا اب وہ سب کی جا رہی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پانی موجود ہو تب بھی ریگستان میں نہریں نہیں چل سکتیں۔ راجھستان صحرا کے تجربے کی مثالیں دی گئیں، ناکامی کے 28 نکات بتائے گئے۔ ساتھ ہی بتا دیا تھا کہ اس منصوبے سے گرین پاکستان منصوبہ ناکام ہو جائے گا۔ ‏پھر ہم نے امریکی لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کے بعد صحرا کو سیراب کرنے کے جدید حل بتائے جن میں ایک طریقہ دریاؤں کے نیچے بیڈ کی ریت سے پانی نکالنے کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بتایا کہ ستلج کی ریت کے نیچے 34 ملین ایکڑ پانی ہے، پنجند کے نیچے 110 ملین ایکڑ پانی ہے، اگر ان کا صرف ایک فیصد پانی لیا جائے تو چولستان کا ایک ملین ایکڑ فٹ سیراب ہو سکتا ہے۔ گرین پاکستان منصوبے میں لکھا گیا کہ جو طریقہ کار ہم نے بتایا ہے اس سے ایک سال میں انتہائی کم قیمت میں پانی چولستان لایا جا سکتا ہے اور اس پانی کی کوالٹی نہری پانی سے زیادہ اچھی ہے۔ میری اطلاع کے مطابق کیس فیصلہ ساز کے سامنے یہ رپورٹ اور حقائق نہیں رکھے گئے”۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں