مکہ مکرمہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی عاید

0
43

مکہ مکرمہ: (شین نون) موسم حج کےقریب آتے ہی مکہ مکرمہ میں پرمٹ کے بغیر بدھ کے روز سے داخلے پر پابندی عاید کردی گئی ہے ‘مکہ پرمٹ‘ کے لیے سعودی وزارت داخلہ نے ابشر اور مقیم پلیٹ فارم پر ’تصریح پورٹل‘ لانچ کردیا جس کے ذریعے پرمٹ جاری کروایا جاسکتا ہے۔

حج 1446ھ کے انتظامات اور ضوابط پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے اور 23 اپریل سے اجازت نامے کے بغیر، مملکت میں مقیم افراد کو مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، اس فیصلے سے وہ افراد مستثنیٰ ہوں گے جن کے پاس مکہ مکرمہ میں کام کا اجازت نامہ ہو یا مکہ مکرمہ سے جاری اقامہ ہو یا حج کا باقاعدہ اجازت نامہ موجود ہو۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جو افراد اس حکم کی خلاف ورزی کریں گے، انہیں سکیورٹی چیک پوسٹ سےواپس بھیج دیا جائے گا جبکہ وزارت حج نے مختلف ممالک سے عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کو متنبہ کیا ہے کہ عمرہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے ملکوں کو واپس چلےجائیں۔ عمرہ ویزے پر آنے والوں کو حج کرنے کی قطعی اجازت نہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں