این سی او سی نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے نوٹیفکیشن جاری
 
اسلاک آباد: ‏وزیراعظم عمران خان  کی زیر صدارت کورونا کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ ‏اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے این سی او سی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

0
82

نوٹیفکیشن کے مطابق ‏کورونا  کیسز کی مثبت  شرح 5 ہونے پر متعلقہ علاقوں میں اسکول بند کیے جائیں گے اور ‏دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک کرنے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ‏دفاتر میں 50 فیصد سے زیادہ ملازمین کو نہ بلانے کے فیصلے پر  عملدرآمد کرایا جائیگا اور ‏آؤٹ ڈور ڈائننگ پر  پابندی عائد، ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

‏اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کا اطلاق 17 مئی تک ہوگا،‏11مئی کو اجلاس میں صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ ‏شام 6 بجے تک تجارتی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی اور ‏شام 6 بجے سے لے کر سحری تک تجارتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں