گلستان جوہر سے ویگو گاڑی سمیت  اغوا شخص بازیاب

0
39

کراچی: ترجمان موٹروے پولیس ساوتھ زون کے مطابق گلستان جوہر سے ویگو گاڑی سمیت  اغوا شخص کو بازیاب کرالیا گیا۔ موٹروے پولیس پٹارو کی بروقت کاروائی مغوی شخص بازیاب کرایا۔
 
موٹروے پولیس  پٹارو کی  اے سی ایل سی کی خفیہ اطلاع پر کاروائی کی گئی، مذکورہ شخص کو گلستان جوہر سے گاڑی سمیت اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے ممکنہ طور پر  تاوان کی غرض سے مغوی کو اغوا کیا تھا۔ پٹارو ٹول پلازہ پر مذکورہ گاڑی کو روکنے کا اشارہ مگر گاڑی نہ رکی اور اغواکار گاڑی کو کچے راستے میں لے گئے، جس  پر  موٹر وے پولیس نے ان کا تعاقب کیا، تھوڑی دور جا کر اغوا کار مغوی  اور گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ڈی ایس پی موٹر وے پولیس پٹارو فراز ہاشم بھٹی نے مغوی شاہنواز احمد کو مزید کارروائی کے لیے پولیس اسٹیشن جامشورو کے حوالے کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس جامشورو  کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اغوا کاروں کی جاری۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں