کراچی: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ حکومت نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام یمن سے طویل عرصے سے جاری جنگ کو بند کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریاست کے وزیر خارجہ نے کہا کہ حوثی باغیوں کو جنگ بندی کی پیش کش کی جارہی ہے جس میں اُن کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا میں مرکزی ہوائی اڈے کو دوبارہ کھولنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہوثی اس پیش کش سے اتفاق کرتے ہیں یہ جنگ بندی نافذ ہوجائی گی۔ اب یہ ہوثیوں پر منحصر ہے۔
شہزادہ فیصل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر حوثی نہیں مانتے تو سعودیہ اپنی سرحدوں، شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کرتا رہے گا، حوثیوں کو ضروری ردعمل کے ساتھ جواب دیتا رہے گا۔ حوثیوں کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اپنے مفادات کو اولین ترجیح دیتے ہیں یا ایران کے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔