اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا قانون کی دفعہ 20 کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا۔ ہائی کورٹ نے حکومت کو پیکا ایکٹ کی دفعہ 20 کو معطل کرتے ہوئے اس کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا بہ صورت دیگر ڈی جی ایف آئی اے اور سیکریٹری داخلہ ذمےدار ہوں گے، اٹارنی جنرل کو نوٹس، کل سماعت ہو گی۔
عدالت نے کہا کہ اگر پیکا قانون کی دفعہ 20 کے تحت گرفتاری ہوئی تو ڈی جی ایف آئی اے ذمہ دار ہوں گے۔ پیکا ایکٹ میں صدارتی آر ڈیننس کت ذریعے ترمیم کے خلاف درخواست پراٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔