سندھ انفارمیشن کا گوگل کے اشتراک سے ڈیجیٹل صحافت ورک شاپ کا انعقاد

0
4

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) کراچی پریس کلب میں سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور گوگل کے اشتراک سے ڈیجیٹل صحافت کے نام سے ایک معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے 30 سے زائد ارکان نے شرکت کی، گوگل ٹرینر سبحان نے بہترین انداز میں گوگل ٹول کو استعمال کرنے کے لیے شرکاء کو آگاہی فراہم کی جن میں فیکٹ چیکنگ، گوگل ٹرینڈز، گوگل میپ، گوگل سڑیٹ ویو کے علاوہ ورک شاپ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کس طرح جعلی خبروں، اے آئی سے بنی تصویروں، ویڈیو کو گوگل سے تصدیق کی جاسکتی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ گوگل ٹول جن میں جیمنائی، پن پوائنٹ اور نوٹ بک ایل ایم کو کس طرح اپنے صحافتی پیشہ ور کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ورکشاپ کے اختتام پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر، سیکرٹری مجلس عاملہ رکن اور دیگر ممبران کی جانب سے سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور گوگل کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں