کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے میمن گوٹھ میں کُھلی کچہری کے دوران مکینوں نے پانی کی عدم آدائیگی کے دوران احتجاج کیا۔ گھگر پھاٹک کے رہائشی پانی کی عدم آدائیگی کی وجہ پیاسے مرنے لگے۔
صوبائی وزیر ساجد جوکھیو کے حلقے گھگھر پھاٹک غلام محمد گوٹھ کے رہائشیوں نے احتجاج کیا جس پر کُھلی کچہری کے دوران صوبائی وزیر امتیاز شیخ بھی حیرت زدہ ہوگئے۔
پولیس اہلکاروں نے پانی کا حق مانگنے پر مظاہرین کو دھکے دے کر باہر نکال دیا جبکہ پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت سینئیر صوبائی وزیر امتیاز شیخ کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دیتے رہے۔