کراچی: اے اینڈ پی ڈائریکٹوریٹ کے باوثوق زرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل میں مذید چوتھے اسٹیج میں باقی ماندہ رہ جانے والے ملازمین کے ریٹرنچڈمنٹ لیٹرز 25 جولائی کو نکالیں جارہے ہیں اور 25 کو ہی ملازمین کے پتوں پر ارسال کردیئے جائیں گے۔ جبکہ انچارج اے اینڈ پی ریاض حسین منگی کے قریبی زرائع نے تصدیق کرتے ہوئے دی پاکستان اُردو کو بتایا کہ لیٹرز تو تیار ہیں لیکن میرے علم میں صرف 90 لیٹرز ہیں جنہوں نے وولینٹری سپریشن کے فارم بھرے تھے اُن کے لیٹرز جاری ہونگے۔
دوسری طرف زرائع نے مذید بتایا کہ اسٹیل ملز میں 26 ارب روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث انچارج اے اینڈ پی ریاض حسین منگی شدید زہنی پریشانی سے ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں اور روزانہ تقریبا 15 سے زائد ادویات استعمال کررہے ہیں۔