کراچی: جناح ہسپتال کراچی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی میں کینسر کی تشخیص ہوگئی ہے۔ ان کی کیموٹھراپی شروع ہوگئی ہے۔ اس بات کا اظہار ڈاکٹر سیمی جمالی نے خود ہی ایک ٹی وی پروگرام میں کیا ہے۔
ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ ان کا دو بار کیموٹھراپی ہوچکی ہے اور ابھی 12 کیمو ٹھراپی ہونی ہیں۔ ایک نجی ہسپتال میں ڈاکٹر انعام کی زیر نگرانی ان کا آپریشن ہوا ہے۔ اب انہوں دوبارہ اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں اور ان کا علاج بھی جاری ہے۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پوری زندگی لوگوں کی خدمت کی ہے اور خدا ان کے ساتھ ہے پوری قوم سے دعائوں کی اپیل ہے۔