راشدالزّماں- کراچی
پروین شاکر نے بالکل ٹھیک کہا تھا کہ :
“کراچی
ایک ایسی بیسوا ہے
جس کے ساتھ
پہاڑوں، میدانوں، صحراؤں سے آنے والا
ہر سائز کے بٹوے کا آدمی
رات گزارتا ہے
اور صبح اٹھتے ہی
اس کے داہنے گال پر
ایک تھپڑ رسید کرتا ہے
اور دوسرے گال کی توقع کرتے ہوئے
کام پر نکل جاتا ہے…
اگلی رات کے نشے میں سرشار! “
(جس یکسوئی سے تمام چینلز نے مصطفیٰ کمال کو میڈیا کوریج دی اس سے لگتا ہے کہ عنقریب کراچی نامی بیسوا کا اگلا بروکر اسے ہی بنایا جائیگا)۔