وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر نیویارک میں اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے صدر سے غیر رسمی ملاقات

0
88

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر نیویارک میں اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے صدر ایمبیسڈر ژانگ جُن سے غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ فلسطین امن سفارتی مشن کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر ہماری اور چین کی سوچ میں مماثلت ہے۔  چینی وزیر خارجہ وانگ ژی  نے بھی فلسطین کے معاملے پر ہمارے موقف سے اتفاق کیا۔

او آئی سی وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی کھل کر آواز اٹھائی اور عالمی برادری کی توجہ اس المناک صورت حال کی جانب مبذول کروائی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ “سیز فائر” کا اعلان، ہماری سفارتی کاوشوں کی کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے۔ پاکستان، مظلوم فلسطینیوں کی حق خود  ارادیت کی اس جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں