پانچ سکینڈ پہلے طیارہ رن وے کے بہت قریب حادثے کا شکار ہوا

0
275

رپورٹ: مدثر غفور

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوا۔ لینڈنگ کے وقت طیارہ ماڈل کالونی، کاظم آباد کے ساتھ آبادی جناح گارڈن کی بلڈنگ سے 2 بچ کر 37 منٹ پر ٹکرا گیا جو کہ ائیر پورٹ رن وے سے دو سو میٹر پہلے جہاز کے اترتے ہوئے آتی ہے۔ پی کے-8303 طیارہ نے لیڈنگ کے دوران جناح گارڈن کے اوپری حصے سے گزرتے ہوئے رن وے پر لینڈ کرنا تھا۔ کراچی ائیر پورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے دوران دو رُوٹ رن وے کیلئے استعمال ہوتے ہیں جو کہ پہلا ملیر کینٹ چھائونی کے اوپر سے ہے اور دوسرا جناح گارڈن کے اوپر سے رن وے کی جانب اترتا ہے۔   

انجن کی خرابی کی وجہ سے پی کے-8303 طیارہ رُوٹ-2 سے لینڈنگ کے دوران ایک منٹ 50 سکینڈ پہلے اور بلڈنگ سے 5 سکینڈ پہلے جناح گارڈن کی وقت 4 منزلہ عمارت سے ٹکرا گیا اور اگر4 منزلہ عمارت نہ ہوتی تو بھی شاید کچھ کم نقصان ہوتا۔ بد قسمت طیارہ پی کے-8303 پانچ سیکنڈ کا فاصلہ طے کرلیتا تو نقصان بہت کم ہوتا۔

طیارہ گرنے سے پہلے بائیں جانب جھکا، پہلے طیارے کی دُم زمین سے ٹکرائی جس سے طیارےکا زور ٹوٹ گیا، اگلے حصے کی نشستوں کو دھچکا کم لگا۔ طیارہ رہائشی مکانات پر گرا جس کی وجہ سے گھروں اور گلی میں کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے آبادی کو بچانے کی کوشش کی لیکن طیارے میں آگ بھڑکنے کے بعد وہ آبادی پر جاگرا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر امدادی کارکن کو ملا جسے سول ایوی ایشن حکام کے حوالے کردیا گیا، کوئیک ایکسِس ریکارڈر میں ائیرٹریفک کے علاوہ کاک پٹ کی گفتگو کا ریکارڈ ہوتا ہے۔


جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں