پاکستان اسٹیل ریٹائرڈ ملازمین کی جدوجہد

0
96
حفیظ شاہ

تحریر: سید عبدالحفیظ شاہ (سابق منیجر انچارج پی آر پاکستان اسٹیل)


پاکستان اسٹیل ملز کےریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کےلیئے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔
یہ تاریخی فیصلہ ہے اور سید عمر باقی کو اللہ استقامت عطا فرمائے۔ انہوں نے مستقل مزاجی سے انتہائی بردباری، متانت اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثبت انداز سے جدوجہد جاری رکھی۔ اب بھی اللہ سے مدد مانگتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ماشاءاللہ
میں ذاتی طور پر سید عمر باقی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔
دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ، پاکستان اسٹیل کی حفاظت فرمائے اور پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے روزگار کی حفاظت فرمائے۔ پاکستان اسٹیل کے لیئے صاحب اقتدار لوگوں کو توفیق عطا فرمائے کہ پاکستان اسٹیل کی جلد از جلد بحالی ممکن ہو سکے۔ آمین
پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کی یہ جدوجہد بڑی صبر آزما جدوجہد ہےاس جدوجہد میں سید عمر باقی اور ان کی ٹیم کے رفقا کار نے انتہائی ایمانداری، دیانت داری کا مظاہرہ کیا۔ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں نہ صرف تمام پیٹیشنرز بلکہ تمام ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی راہ ہموار کردی ہے۔ اس موقع پر ہم تمام ریٹائرڈ ملازمین شکرانے کے نوافل ادا کرنا چاہیے۔ اے اللہ ہم تیرا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں، اللہ ہی بڑا ہے، وہی کائنات کا رب ہے، وہی پالنہار ہے، اللہ ہماری دنیا اورآخرت سنوار دے۔ آمین۔ ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمادے۔ آمین۔
ہم سب کو ایسا شعور، سمجھ اور عقل عطا فرمادے کہ ہم اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیئے یکجہتی و اخوت کا بھرپور اظہار کریں۔ آمین۔
بیشک اللہ ہی عزت دینے والا ہے۔ اے اللہ ہمیں عمل صالح ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
سندھ ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان کا پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے فیصلے کو دل کی گہرائیوں سے سلام محبت۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں