وانا میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع

0
139

وانا (شھزادین) ڈی پی او سائوتھ وزیرستان کے ہدایت کے مطابق سب ڈویژن وانا میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف ایس ایچ او تھانہ اعظم ورسک شکیل دورانی نے کریک ڈائون شروع کردیا ہے۔

پولیس اسٹیشن اعظم ورسک کے مطابق کہ گزشتہ تین مہینوں سے تحصیل برمل میں ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی شیشے صاف کردیئے ہیں اور مذید اپریشن جاری ہے۔

ایس ایچ او شکیل دورانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈی پی او سائوتھ وزیرستان خانزیب خان مہمند کی ہدایت کے پیش نظر غیرقانونی کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی کی جائیگی اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کےخلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

شکیل دورانی نے مذید کہاکہ عیدالفطر کے دن ہوائی فائرنگ، موٹر سائیکل ون ویلنگ و دیگر قانون کے خلاف کاموں پر پابندی ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

دوسری جانب عوامی حلقوں نے مذکورہ غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف پولیس فورس کی کاروائی کو سراہا اور ایسے فرض شناس افیسر کو علاقے کے لئے نیک شگون قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں