کراچی: متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے ہائیر پاکستان کے چیف ایگزیکٹو اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو اعزازی گولڈن ویزہ جاری کردیا گیا۔ جاوید آفریدی اعزازی گولڈن ویزہ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے۔
جاوید آفریدی کا غیر ملکی اخبار خلیج ٹائمز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ گولڈن ویزہ جاری کرنے پر متحدہ عرب امارات حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد آل مکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کوشش ہوگی کہ دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی، کھیلوں اور دیگر شعبہ جات میں پل کا کردار ادا کروں۔ خواہش ہے کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی ٹیموں کے درمیان میچز کا انعقاد ہو۔