چرسی تکہ کا مالک غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے پر گرفتار

0
87

پشاور: ایس ایس پی آپریشنز کا پشاور کے مشہور تکہ فروشی چرسی کے مالک کی سوشل میڈیا پر ملکی سمیت غیر ملکی سیاحوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیوز اور عوامی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا۔

پشاور کے مشہور تکہ فروش (چرسی) کے مالک کی سوشل میڈیا پر غیر ملکی سیاحوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیوز اور عوامی شکایات کا سخت نوٹس پر تھانہ شاہ قبول پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مشہور چرسی تکہ کے مالک نثار خان کو گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ملکی سمیت غیر ملکی سیاحوں کیساتھ بھی غیر اخلاقی حرکات کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کا کہنا تھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں، چرسی تکہ کے مالک نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں