لاہور: پاکستانی شہری نے ایل ای ڈی کی خریداری کے اشتہار پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھ کر سوالات اُٹھا دیئے۔
چیف جسٹس ہاؤس لاہور میں 75 انچ کے ایل ای ڈی ٹی وی کی خریداری کے اشتہار پر شہری قیس محمد حسین نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔
خط میں لکھا ہے کہ غریب قوم کے ٹیکس کے پیسے بڑے ٹی وی پر پروگرام دیکھنے کے لیے کیوں 5 لاکھ 75 ہزار خرچ کر رہے ہیں جب کہ آپ کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے دس لاکھ سے زائد ہے۔