ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کا معاملہ’ قبر کشائی’ پوسٹ مارٹم میں مقتولہ کو 7 مقتول کو 9 گولیاں لگیں، سردار بغیر ہتھ کڑی پروٹوکول میں عدالت کے سامنے پیش 2 روزہ جسمانی ریمانڈ، وزیراعلی بلوچستان کے ساتھ فوٹو وائرل

0
35

کوئٹہ: قبائلی جرگہ کے فیصلہ کے روشنی میں کاروکاری کے الزام میں قتل ہونے والی گُل بانو اور احسان اللہ کی قبر کشائی کے موقع پر پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ اور جوڈیشل مجسٹریٹ 13 کوئٹہ بھی موجود تھے۔ پولیس سرجن سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق مقتولہ کو 7 گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور مقتول احسان سمالانی کو 9 گولیاں ماری گئیں۔ جوڈیشل حکم پر قبرکشائی کی گئی پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں دوبارہ دفنا دی گئیں۔

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا دعوی ہے کہ قتل ہونے والا جوڑا نوبیاہتا نہیں تھا، خاتون کے 5 بچے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے پہلے ویڈیو میرے پاس آ گئی تھی، قبائلی سردار سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سردار شیر باز ساتکزئی سے مراسم ہونے کی وجہ سے یہ بات وزیر اعلی بلوچستان نے چھپائے رکھی۔

ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کے واقعہ میں نامزد ملزم سردار شیر باز ساتکزئی اے ٹی سی کورٹ ون کے جج محمد مبین کے سامنے بغیر ہتھکڑی حکومتی پروٹوکول میں پیش ہوئے۔ اے ٹی سی نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایس سی آئی ڈبلیو کے حوالے کر دیا۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں جرگے کے ایک رُکن میں سردار شیر باز اُس جرگے میں اپنے قبیلے ساتکزئی کی طرف سے شامل تھے، جنہوں نے خاتون اور مرد کو قتل کرنے کی منظوری دی جبکہ دونوں قبیلے براہوی زبان بولتے ہیں۔

دوسری جانب مرکزی ملزم کی سردار شیرباز ستانکزئی کی وِزیر اعلی بلوچستان کے ساتھ فوٹوز وائرل ہیں، زرائع کے مطابق سردار شیر باز کے پرانے مراسم ہیں اسی لئے شاید سرفراز بگٹی ایک معصوم مقتولہ کے قاتل شیرباز ستانکزئی کو بچانا چاہتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں