دل دہلا دینے والا واقعہ’مدرسے میں استاد کا طالبعلم پر وحشیانہ تشدد، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ دم توڑ گیا، اساتذہ گرفتار

0
20

پشاور: دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آگیا، سوات میں مدرسے کے اندر استاد کا وحشیانہ تشدد سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے چالیار میں واقع ایک مدرسے میں استاد جلاد بن گیا۔

استاد کی جانب سے 14 سالہ طالبعلم فرحان پر بدترین جسمانی تشدد کیا گیا، جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد فرحان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے دو استادوں کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں