اسلام آباد: نادرا کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خواجہ سرا کمیونٹی کے شناختی کارڈ بنوانے پر پابندی عائد کر دی۔
نادرا نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اپنے تمام افسران کو پابند کیا کہ وہ خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن بند کر دیں جس پر خواجہ سرا نادرا کے اس اقدام سے سراپا احتجاج ہیں۔
خواجہ سراؤں نے کہا کہ شناختی کارڈ کا حق ہمیں سپریم کورٹ نے دیا تھا جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق کوئی بھی زیریں عدالت اعلی عدلیہ کے فیصلے کو کالعدم نہیں کر سکتی۔ الیکشن کا وقت قریب ہے۔ شناختی کارڈز پر پا بندی خواجہ سراؤں کے حقوق پر ڈاکہ ہے جس سے انہیں ووٹ ڈالنے سمیت مختلف حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔