کراچی: سعودی عرب کی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (ٹی جی اے) نے سیاحوں کے لیے لوسیڈ کی برقی گاڑیاں کرائے پر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
اتھارٹی نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے مکین اور سیاح اب ماحولیات کے تحفظ کے لیے صاف توانائی کو اپنانے کے مقصد سے بجلی سے چلنے والی گاڑیاں کرایہ پر لے سکتے ہیں۔