جسٹس فائز عیسی کے بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

0
68

اسلام آباد: صدر مملکت نے قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی۔ وزرات قانون نے قاضی عیسیٰ کی بطور چیف تعیناتی کی سمری صدر کو بھیجی تھی۔ تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سے ہوگا اور تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت صدر عارف علوی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر کو عہدے کا حلف لیں گے۔

وزرات قانون نے قاضی فائز عیسیٰ کی چیف جسٹس تقرری کا باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں